Goddestination

At-Takwir

التکویر

لپیٹنا

29 ayahsMeccanاردو

Now playing Watch on YouTube

بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَـٰنِ ٱلرَّحِیمِ

بِسمِ اللہ الرحمٰن الرحیم

  1. 1 إِذَا ٱلشَّمۡسُ كُوِّرَتۡ

    اِزا اش شمس کُوِّرَت

    جب سورج لپیٹ دیا جائے گا

  2. 2 وَإِذَا ٱلنُّجُومُ ٱنكَدَرَتۡ

    وا إذَا النّجوم انکدرت

    اور جب تارے بکھر جائیں گے

  3. 3 وَإِذَا ٱلۡجِبَالُ سُیِّرَتۡ

    وا إذَا الجبل سُیِّرَت

    اور جب پہاڑ چلائے جائیں گے

  4. 4 وَإِذَا ٱلۡعِشَارُ عُطِّلَتۡ

    وا إذَا العشار عطیلت

    اور جب دس مہینے کی حاملہ اونٹنیاں اپنے حال پر چھوڑ دی جائیں گی

  5. 5 وَإِذَا ٱلۡوُحُوشُ حُشِرَتۡ

    وا إذَا ال وحوشو حُشِرَت

    اور جب جنگلی جانور سمیٹ کر اکٹھے کر دیے جائیں گے

  6. 6 وَإِذَا ٱلۡبِحَارُ سُجِّرَتۡ

    وا إذَا البحار سجّرۃ

    اور جب سمندر بھڑکا دیے جائیں گے

  7. 7 وَإِذَا ٱلنُّفُوسُ زُوِّجَتۡ

    وا إذَا ان-نفوس زُوِّجَت

    اور جب جانیں (جسموں سے) جوڑ دی جائیں گی

  8. 8 وَإِذَا ٱلۡمَوۡءُۥدَةُ سُىِٕلَتۡ

    وا إذَا ال موءدۃ سوئلت

    اور جب زندہ گاڑی ہوئی لڑکی سے پوچھا جائے گا

  9. 9 بِأَیِّ ذَنۢبࣲ قُتِلَتۡ

    بیائی ذنب قتلت

    کہ وہ کس قصور میں ماری گئی؟

  10. 10 وَإِذَا ٱلصُّحُفُ نُشِرَتۡ

    وا إذَا الصحف نُشِرَت

    اور جب اعمال نامے کھولے جائیں گے

  11. 11 وَإِذَا ٱلسَّمَاۤءُ كُشِطَتۡ

    وا إذَا السماء کُشِطَت

    اور جب آسمان کا پردہ ہٹا دیا جائے گا

  12. 12 وَإِذَا ٱلۡجَحِیمُ سُعِّرَتۡ

    وا إذَا الجحیم سُعِّرَت

    اور جب جہنم دہکائی جائے گی

  13. 13 وَإِذَا ٱلۡجَنَّةُ أُزۡلِفَتۡ

    وا إذَا الجنۃ اُزلِفَت

    اور جب جنت قریب لے آئی جائے گی

  14. 14 عَلِمَتۡ نَفۡسࣱ مَّاۤ أَحۡضَرَتۡ

    عَلِمَت احضرت

    اُس وقت ہر شخص کو معلوم ہو جائے گا کہ وہ کیا لے کر آیا ہے

  15. 15 فَلَاۤ أُقۡسِمُ بِٱلۡخُنَّسِ

    اُقسِمُ بلخنس

    پس نہیں، میں قسم کھاتا ہوں

  16. 16 ٱلۡجَوَارِ ٱلۡكُنَّسِ

    الجوار الکنس

    پلٹنے اور چھپ جانے والے تاروں کی

  17. 17 وَٱلَّیۡلِ إِذَا عَسۡعَسَ

    وللیل اِزا عس'عس

    اور رات کی جبکہ وہ رخصت ہوئی

  18. 18 وَٱلصُّبۡحِ إِذَا تَنَفَّسَ

    وس صبح اِزا تنفس

    اور صبح کی جبکہ اس نے سانس لیا

  19. 19 إِنَّهُۥ لَقَوۡلُ رَسُولࣲ كَرِیمࣲ

    اِنَّہُ لقول کریم

    یہ فی الواقع ایک بزرگ پیغام بر کا قول ہے

  20. 20 ذِی قُوَّةٍ عِندَ ذِی ٱلۡعَرۡشِ مَكِینࣲ

    ذی قُوَّتین عِندَ ذی العرش مکین

    جو بڑی توانائی رکھتا ہے، عرش والے کے ہاں بلند مرتبہ ہے

  21. 21 مُّطَاعࣲ ثَمَّ أَمِینࣲ

    مطاع ثَم امین

    وہاں اُس کا حکم مانا جاتا ہے، وہ با اعتماد ہے

  22. 22 وَمَا صَاحِبُكُم بِمَجۡنُونࣲ

    واما صاحبُکم بے مجنون

    اور (اے اہل مکہ) تمہارا رفیق مجنون نہیں ہے

  23. 23 وَلَقَدۡ رَءَاهُ بِٱلۡأُفُقِ ٱلۡمُبِینِ

    ولقد راحُ بلافق المبین

    اُس نے اُس پیغام بر کو روشن افق پر دیکھا ہے

  24. 24 وَمَا هُوَ عَلَى ٱلۡغَیۡبِ بِضَنِینࣲ

    واما ہو علی الغیب بِضَنِین

    اور وہ غیب (کے اِس علم کو لوگوں تک پہنچانے) کے معاملے میں بخیل نہیں ہے

  25. 25 وَمَا هُوَ بِقَوۡلِ شَیۡطَـٰنࣲ رَّجِیمࣲ

    واما ہو بِقَولی شیطان رجیم

    اور یہ کسی شیطان مردود کا قول نہیں ہے

  26. 26 فَأَیۡنَ تَذۡهَبُونَ

    فَینَ تَذہَبُونَ

    پھر تم لوگ کدھر چلے جا رہے ہو؟

  27. 27 إِنۡ هُوَ إِلَّا ذِكۡرࣱ لِّلۡعَـٰلَمِینَ

    ہو اِلا ذکر ل للعالمین

    یہ تو سارے جہان والوں کے لیے ایک نصیحت ہے

  28. 28 لِمَن شَاۤءَ مِنكُمۡ أَن یَسۡتَقِیمَ

    شا مِنکُم ان یستقیمہ

    تم میں سے ہر اُس شخص کے لیے جو راہ راست پر چلنا چاہتا ہو

  29. 29 وَمَا تَشَاۤءُونَ إِلَّاۤ أَن یَشَاۤءَ ٱللَّهُ رَبُّ ٱلۡعَـٰلَمِینَ

    واما تشاؤنا ان یشا اللہ رَبُّ العالمین

    اور تمہارے چاہنے سے کچھ نہیں ہوتا جب تک اللہ رب العالمین نہ چاہے

This surah in other languages