Al-Muzzammil
المزمل
لپٹا ہوا
بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَـٰنِ ٱلرَّحِیمِ
بِسمِ اللہ الرحمٰن الرحیم
- 1 یَـٰۤأَیُّهَا ٱلۡمُزَّمِّلُ
یا أیها المزمل
اے اوڑھ لپیٹ کر سونے والے
- 2 قُمِ ٱلَّیۡلَ إِلَّا قَلِیلࣰا
قُمی اللیل اِلا قلیلاً
رات کو نماز میں کھڑے رہا کرو مگر کم
- 3 نِّصۡفَهُۥۤ أَوِ ٱنقُصۡ مِنۡهُ قَلِیلًا
نصفہ اوِ انقُص مِنہُ قلیلاً
آدھی رات،
- 4 أَوۡ زِدۡ عَلَیۡهِ وَرَتِّلِ ٱلۡقُرۡءَانَ تَرۡتِیلًا
او زید علیہ ورتل قرآن ترتیلان
یا اس سے کچھ کم کر لو یا اس سے کچھ زیادہ بڑھا دو، اور قرآن کو خوب ٹھیر ٹھیر کر پڑھو
- 5 إِنَّا سَنُلۡقِی عَلَیۡكَ قَوۡلࣰا ثَقِیلًا
سنلقی علیک قولن ثَقِیلًا
ہم تم پر ایک بھاری کلام نازل کرنے والے ہیں
- 6 إِنَّ نَاشِئَةَ ٱلَّیۡلِ هِیَ أَشَدُّ وَطۡـࣰٔا وَأَقۡوَمُ قِیلًا
اِنَّ ناشئتہ اللیل ہییا اشد وسع وا قوم قِلا
درحقیقت رات کا اٹھنا نفس پر قابو پانے کے لیے بہت کارگر اور قرآن ٹھیک پڑھنے کے لیے زیادہ موزوں ہے
- 7 إِنَّ لَكَ فِی ٱلنَّهَارِ سَبۡحࣰا طَوِیلࣰا
اِنَّ لکا فی ان نہار سَبْحان طویل
دن کے اوقات میں تو تمہارے لیے بہت مصروفیات ہیں
- 8 وَٱذۡكُرِ ٱسۡمَ رَبِّكَ وَتَبَتَّلۡ إِلَیۡهِ تَبۡتِیلࣰا
وَذکُرِ اسم رَبِّک وا تبتل الیه تبتیلن
اپنے رب کے نام کا ذکر کیا کرو اور سب سے کٹ کر اسی کے ہو رہو
- 9 رَّبُّ ٱلۡمَشۡرِقِ وَٱلۡمَغۡرِبِ لَاۤ إِلَـٰهَ إِلَّا هُوَ فَٱتَّخِذۡهُ وَكِیلࣰا
رَبّ المشرقی وال مغربی لا الہ اِلا ہو فتحذ وکیل
وہ مشرق و مغرب کا مالک ہے، اُس کے سوا کوئی خدا نہیں ہے، لہٰذا اُسی کو اپنا وکیل بنا لو
- 10 وَٱصۡبِرۡ عَلَىٰ مَا یَقُولُونَ وَٱهۡجُرۡهُمۡ هَجۡرࣰا جَمِیلࣰا
واصبر علی یقولون وہجرهم ہجرہ جمیل
اور جو باتیں لوگ بنا رہے ہیں ان پر صبر کرو اور شرافت کے ساتھ اُن سے الگ ہو جاؤ
- 11 وَذَرۡنِی وَٱلۡمُكَذِّبِینَ أُو۟لِی ٱلنَّعۡمَةِ وَمَهِّلۡهُمۡ قَلِیلًا
وزرنی والمکذبین اولی ان نعمت وَمہِّلہُم قلیلاً
اِن جھٹلانے والے خوشحال لوگوں سے نمٹنے کا کام تم مجھ پر چھوڑ دو اور اِنہیں ذرا کچھ دیر اِسی حالت پر رہنے دو
- 12 إِنَّ لَدَیۡنَاۤ أَنكَالࣰا وَجَحِیمࣰا
اِنَّ لدَینا انکالاً وجحیم
ہمارے پاس (ان کے لیے) بھاری بیڑیاں ہیں اور بھڑکتی ہوئی آگ
- 13 وَطَعَامࣰا ذَا غُصَّةࣲ وَعَذَابًا أَلِیمࣰا
وےتاامانا ذا غصہ واعذاباً علیم
اور حلق میں پھنسنے والا کھانا اور دردناک عذاب
- 14 یَوۡمَ تَرۡجُفُ ٱلۡأَرۡضُ وَٱلۡجِبَالُ وَكَانَتِ ٱلۡجِبَالُ كَثِیبࣰا مَّهِیلًا
یوم تَرْجُفُ الارض والجبالو وکانات الجبل کثیباً مَّهِیلًا
یہ اُس دن ہوگا جب زمین اور پہاڑ لرز اٹھیں گے اور پہاڑوں کا حال ایسا ہو جائے گا جیسے ریت کے ڈھیر ہیں جو بکھرے جا رہے ہیں
- 15 إِنَّاۤ أَرۡسَلۡنَاۤ إِلَیۡكُمۡ رَسُولࣰا شَـٰهِدًا عَلَیۡكُمۡ كَمَاۤ أَرۡسَلۡنَاۤ إِلَىٰ فِرۡعَوۡنَ رَسُولࣰا
إنّا ارسلنا الیکم رسولاً شاہداً علیکم کما ارسلنا الٰی فرعون رسولاً
تم لوگوں کے پاس ہم نے اُسی طرح ایک رسول تم پر گواہ بنا کر بھیجا ہے جس طرح ہم نے فرعون کی طرف ایک رسول بھیجا تھا
- 16 فَعَصَىٰ فِرۡعَوۡنُ ٱلرَّسُولَ فَأَخَذۡنَـٰهُ أَخۡذࣰا وَبِیلࣰا
فاعصیٰ فرعون الرسول فأخذه اخذاً وبیلن
(پھر دیکھ لو کہ جب) فرعون نے اُس رسول کی بات نہ مانی تو ہم نے اس کو بڑی سختی کے ساتھ پکڑ لیا
- 17 فَكَیۡفَ تَتَّقُونَ إِن كَفَرۡتُمۡ یَوۡمࣰا یَجۡعَلُ ٱلۡوِلۡدَ ٰنَ شِیبًا
فکیف تتّقون اِن کفرتم یومن یَجۡعَلُ ال ول د ایمان نا شیبان
اگر تم ماننے سے انکار کرو گے تو اُس دن کیسے بچ جاؤ گے جو بچوں کو بوڑھا کر دے گا
- 18 ٱلسَّمَاۤءُ مُنفَطِرُۢ بِهِۦۚ كَانَ وَعۡدُهُۥ مَفۡعُولًا
السماء منفطرو کانا وعده مفعولاً
اور جس کی سختی سے آسمان پھٹا جا رہا ہوگا؟ اللہ کا وعدہ تو پورا ہو کر ہی رہنا ہے
- 19 إِنَّ هَـٰذِهِۦ تَذۡكِرَةࣱۖ فَمَن شَاۤءَ ٱتَّخَذَ إِلَىٰ رَبِّهِۦ سَبِیلًا
اِنَّ ہاذہی فمن شا اتخاذ الٰی سبیلان
یہ ایک نصیحت ہے، اب جس کا جی چاہے اپنے رب کی طرف جانے کا راستہ اختیار کر لے
- 20 ۞ إِنَّ رَبَّكَ یَعۡلَمُ أَنَّكَ تَقُومُ أَدۡنَىٰ مِن ثُلُثَیِ ٱلَّیۡلِ وَنِصۡفَهُۥ وَثُلُثَهُۥ وَطَاۤىِٕفَةࣱ مِّنَ ٱلَّذِینَ مَعَكَۚ وَٱللَّهُ یُقَدِّرُ ٱلَّیۡلَ وَٱلنَّهَارَۚ عَلِمَ أَن لَّن تُحۡصُوهُ فَتَابَ عَلَیۡكُمۡۖ فَٱقۡرَءُوا۟ مَا تَیَسَّرَ مِنَ ٱلۡقُرۡءَانِۚ عَلِمَ أَن سَیَكُونُ مِنكُم مَّرۡضَىٰ وَءَاخَرُونَ یَضۡرِبُونَ فِی ٱلۡأَرۡضِ یَبۡتَغُونَ مِن فَضۡلِ ٱللَّهِ وَءَاخَرُونَ یُقَـٰتِلُونَ فِی سَبِیلِ ٱللَّهِۖ فَٱقۡرَءُوا۟ مَا تَیَسَّرَ مِنۡهُۚ وَأَقِیمُوا۟ ٱلصَّلَوٰةَ وَءَاتُوا۟ ٱلزَّكَوٰةَ وَأَقۡرِضُوا۟ ٱللَّهَ قَرۡضًا حَسَنࣰاۚ وَمَا تُقَدِّمُوا۟ لِأَنفُسِكُم مِّنۡ خَیۡرࣲ تَجِدُوهُ عِندَ ٱللَّهِ هُوَ خَیۡرࣰا وَأَعۡظَمَ أَجۡرࣰاۚ وَٱسۡتَغۡفِرُوا۟ ٱللَّهَۖ إِنَّ ٱللَّهَ غَفُورࣱ رَّحِیمُۢ
اِنَّ رَبَّک یالمع اَنَّکَ تَقُومُ ادنیٰ مِن ثُلُثَیِ اللیل ونےصفہو وَثُلُثَهُۥ وطائفہ مِن الذین معکه والله یقدرر اللیل والنہار عَلِمَ ان لان تحصوه فتابہ فَاقرُو تیسر مِنَ قرآن عَلِمَ ان سَیكُونُ مَرْضا اور دوسرے یَضرِبُون فی الارض یَبْتَغُونَ مِن فضل اللہ اور دوسرے یوقاتیلون فی سبیل فَاقرُو تیسر وا قیمو الصلاة واتو اور قرض دو اللہ قرض حسنن واما تُقَدِّمُوا۟ لےأنفُسِکُم تَجِدُوهُ عِندَ اللہ ہو خیرن واعظم اجراً واستغفرو اِنَّ اللہ غفور رحیم
اے نبیؐ، تمہارا رب جانتا ہے کہ تم کبھی دو تہائی رات کے قریب اور کبھی آدھی رات اور کبھی ایک تہائی رات عبادت میں کھڑے رہتے ہو، اور تمہارے ساتھیوں میں سے بھی ایک گروہ یہ عمل کرتا ہے اللہ ہی رات اور دن کے اوقات کا حساب رکھتا ہے، اُسے معلوم ہے کہ تم لوگ اوقات کا ٹھیک شمار نہیں کر سکتے، لہٰذا اس نے تم پر مہربانی فرمائی، اب جتنا قرآن آسانی سے پڑھ سکتے ہو پڑھ لیا کرو اُسے معلوم ہے کہ تم میں کچھ مریض ہونگے، کچھ دوسرے لوگ اللہ کے فضل کی تلاش میں سفر کرتے ہیں، اور کچھ اور لوگ اللہ کی راہ میں جنگ کرتے ہیں پس جتنا قرآن بآسانی پڑھا جا سکے پڑھ لیا کرو، نماز قائم کرو، زکوٰۃ دو اور اللہ کو اچھا قرض دیتے رہو جو کچھ بھلائی تم اپنے لیے آگے بھیجو گے اسے اللہ کے ہاں موجود پاؤ گے، وہی زیادہ بہتر ہے اور اس کا اجر بہت بڑا ہے اللہ سے مغفرت مانگتے رہو، بے شک اللہ بڑا غفور و رحیم ہے
This surah in other languages
- বাংলা আল-মুজ্জাম্মিল
- Bosanski El-Muzzemmil
- Нохчийн Аль-Муззаммиль
- Deutsch Al-Muzzammil
- English Al-Muzzammil
- Español Al-Muzzámmil
- فارسی المُزَّمِّل
- Français Al-Muzzammil
- Hausa Al-Muzzammil
- עברית אל-מוזמיל
- हिन्दी अल-मुज़म्मिल
- Bahasa Indonesia Al-Muzzammil
- 日本語 アル=ムザンミル
- 한국어 알-무잘릴
- کوردی المزمل
- Bahasa Melayu Al-Muzzammil
- Nederlands Al-Moezzammil
- پنجابی المزمل
- ਪੰਜਾਬੀ ਅਲ-ਮੁੱਜ਼ੱਮਿਲ
- پښتو المزمل
- Português Al-Muzzammil
- Русский Аль-Муззаммиль
- Soomaaliga Al-Muzzammil
- Shqip El-Muzzemmil
- Kiswahili Al-Muzzammil
- தமிழ் அல்-முஸ்ல்மில்
- ไทย อัล-มุซซัมมิล
- Türkçe El-Müzzemmil
- اردو المزمل
- Oʻzbek Al-Muzzammil
- 中文 艾勒·姆赞米勒