Goddestination

Al-Haaqqa

الحاقہ

واقع ہونے والی

52 ayahsMeccanاردو

Now playing Watch on YouTube

بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَـٰنِ ٱلرَّحِیمِ

بِسمِ اللہ الرحمٰن الرحیم

  1. 1 ٱلۡحَاۤقَّةُ

    الحاقہ

    ہونی شدنی!

  2. 2 مَا ٱلۡحَاۤقَّةُ

    الحاقہ

    کیا ہے وہ ہونی شدنی؟

  3. 3 وَمَاۤ أَدۡرَىٰكَ مَا ٱلۡحَاۤقَّةُ

    ادراکا الحاقہ

    اور تم کیا جانو کہ وہ کیا ہے ہونی شدنی؟

  4. 4 كَذَّبَتۡ ثَمُودُ وَعَادُۢ بِٱلۡقَارِعَةِ

    کذبت ثَمود واعادو بالقارعہ

    ثمود اور عاد نے اُس اچانک ٹوٹ پڑنے والی آفت کو جھٹلایا

  5. 5 فَأَمَّا ثَمُودُ فَأُهۡلِكُوا۟ بِٱلطَّاغِیَةِ

    فأمّا ثَمود فاؤہلکو بِٱلطَّاغِیَةِ

    تو ثمود ایک سخت حادثہ میں ہلاک کیے گئے

  6. 6 وَأَمَّا عَادࣱ فَأُهۡلِكُوا۟ بِرِیحࣲ صَرۡصَرٍ عَاتِیَةࣲ

    وا امّا عد فاؤہلکو بریح صرصر عاطیہ

    اور عاد ایک بڑی شدید طوفانی آندھی سے تباہ کر دیے گئے

  7. 7 سَخَّرَهَا عَلَیۡهِمۡ سَبۡعَ لَیَالࣲ وَثَمَـٰنِیَةَ أَیَّامٍ حُسُومࣰاۖ فَتَرَى ٱلۡقَوۡمَ فِیهَا صَرۡعَىٰ كَأَنَّهُمۡ أَعۡجَازُ نَخۡلٍ خَاوِیَةࣲ

    سخّرہا عَلَیهِم سبع لیال وثمانیہ ایّامن حسومان فتری القوم فِہا صَرعَی کأنّهُم اعجاز نخلین خاویہ

    اللہ تعالیٰ نے اُس کو مسلسل سات رات اور آٹھ دن اُن پر مسلط رکھا (تم وہاں ہوتے تو) دیکھتے کہ وہ وہاں اِس طرح پچھڑے پڑے ہیں جیسے وہ کھجور کے بوسیدہ تنے ہوں

  8. 8 فَهَلۡ تَرَىٰ لَهُم مِّنۢ بَاقِیَةࣲ

    فہل تَرَىٰ باقیہ

    اب کیا اُن میں سے کوئی تمہیں باقی بچا نظر آتا ہے؟

  9. 9 وَجَاۤءَ فِرۡعَوۡنُ وَمَن قَبۡلَهُۥ وَٱلۡمُؤۡتَفِكَـٰتُ بِٱلۡخَاطِئَةِ

    وجا فرعون ومَن قبلہُ وال مؤتفکات بل خاطئه

    اور اِسی خطائے عظیم کا ارتکاب فرعون اور اُس سے پہلے کے لوگوں نے اور تل پٹ ہو جانے والی بستیوں نے کیا

  10. 10 فَعَصَوۡا۟ رَسُولَ رَبِّهِمۡ فَأَخَذَهُمۡ أَخۡذَةࣰ رَّابِیَةً

    فَااَسَو رسول رَبِّهِم فَاَخَذَہُمْ اخذه رابِیہ

    ان سب نے اپنے رب کے رسول کی بات نہ مانی تو اُس نے اُن کو بڑی سختی کے ساتھ پکڑا

  11. 11 إِنَّا لَمَّا طَغَا ٱلۡمَاۤءُ حَمَلۡنَـٰكُمۡ فِی ٱلۡجَارِیَةِ

    لمّا طَغَا الماء حَمَلنَاکُم فی الْجارِیَہ

    جب پانی کا طوفان حد سے گزر گیا تو ہم نے تم کو کشتی میں سوار کر دیا تھا

  12. 12 لِنَجۡعَلَهَا لَكُمۡ تَذۡكِرَةࣰ وَتَعِیَهَاۤ أُذُنࣱ وَ ٰ⁠عِیَةࣱ

    لے نج علاحا لکم وتیعہا اُذُن اور ایمان عیّه

    تاکہ اِس واقعہ کو تمہارے لیے ایک سبق آموز یادگار بنا دیں اور یاد رکھنے والے کان اس کی یاد محفوظ رکھیں

  13. 13 فَإِذَا نُفِخَ فِی ٱلصُّورِ نَفۡخَةࣱ وَ ٰ⁠حِدَةࣱ

    فَئذَا نُفِخَ فی الصور نفخہ اور ایمان حِدَةࣱ

    پھر جب ایک دفعہ صور میں پھونک مار دی جائے گی

  14. 14 وَحُمِلَتِ ٱلۡأَرۡضُ وَٱلۡجِبَالُ فَدُكَّتَا دَكَّةࣰ وَ ٰ⁠حِدَةࣰ

    وا حوملتی الارض والجبالو فَدُوکتَا دکہ اور ایمان

    اور زمین اور پہاڑوں کو اٹھا کر ایک ہی چوٹ میں ریزہ ریزہ کر دیا جائے گا

  15. 15 فَیَوۡمَىِٕذࣲ وَقَعَتِ ٱلۡوَاقِعَةُ

    فیومذ وقعت الواقعہ

    اُس روز وہ ہونے والا واقعہ پیش آ جائے گا

  16. 16 وَٱنشَقَّتِ ٱلسَّمَاۤءُ فَهِیَ یَوۡمَىِٕذࣲ وَاهِیَةࣱ

    وانشقّتی السماء فہیہ یومئذ واحِیہ

    اُس دن آسمان پھٹے گا اور اس کی بندش ڈھیلی پڑ جائے گی

  17. 17 وَٱلۡمَلَكُ عَلَىٰۤ أَرۡجَاۤىِٕهَاۚ وَیَحۡمِلُ عَرۡشَ رَبِّكَ فَوۡقَهُمۡ یَوۡمَىِٕذࣲ ثَمَـٰنِیَةࣱ

    ول ملک ارجائیه وَیَحمِلُ عرش رَبِّک فوقهم یومئذ ثمانیہ

    فرشتے اس کے اطراف و جوانب میں ہوں گے اور آٹھ فرشتے اُس روز تیرے رب کا عرش اپنے اوپر اٹھائے ہوئے ہوں گے

  18. 18 یَوۡمَىِٕذࣲ تُعۡرَضُونَ لَا تَخۡفَىٰ مِنكُمۡ خَافِیَةࣱ

    یومئذ تُعْرَضُونَ تخفی مِنکُم خافیہ

    وہ دن ہوگا جب تم لوگ پیش کیے جاؤ گے، تمہارا کوئی راز بھی چھپا نہ رہ جائے گا

  19. 19 فَأَمَّا مَنۡ أُوتِیَ كِتَـٰبَهُۥ بِیَمِینِهِۦ فَیَقُولُ هَاۤؤُمُ ٱقۡرَءُوا۟ كِتَـٰبِیَهۡ

    فأمّا اُتیہ کِتابَہُ بیامینہہ فیاقُولو هاؤم اقرأ کِتَابِیَہ

    اُس وقت جس کا نامہ اعمال اُس کے سیدھے ہاتھ میں دیا جائے گا وہ کہے گا "لو دیکھو، پڑھو میرا نامہ اعمال

  20. 20 إِنِّی ظَنَنتُ أَنِّی مُلَـٰقٍ حِسَابِیَهۡ

    اِنّی ظَنَنتُ انّی مُلَـٰقٍ حسابیا

    میں سمجھتا تھا کہ مجھے ضرور اپنا حساب ملنے والا ہے"

  21. 21 فَهُوَ فِی عِیشَةࣲ رَّاضِیَةࣲ

    فہوا فی عیشہ راضیہ

    پس وہ دل پسند عیش میں ہوگا

  22. 22 فِی جَنَّةٍ عَالِیَةࣲ

    فی جنت عالیہ

    عالی مقام جنت میں

  23. 23 قُطُوفُهَا دَانِیَةࣱ

    قُطُوفُهَا دانیہ

    جس کے پھلوں کے گچھے جھکے پڑ رہے ہوں گے

  24. 24 كُلُوا۟ وَٱشۡرَبُوا۟ هَنِیۤـَٔۢا بِمَاۤ أَسۡلَفۡتُمۡ فِی ٱلۡأَیَّامِ ٱلۡخَالِیَةِ

    کُلُوا وشربو ہانیا اسلفتم فی الایام الخالیاتی

    (ایسے لوگوں سے کہا جائے گا) مزے سے کھاؤ اور پیو اپنے اُن اعمال کے بدلے جو تم نے گزرے ہوئے دنوں میں کیے ہیں

  25. 25 وَأَمَّا مَنۡ أُوتِیَ كِتَـٰبَهُۥ بِشِمَالِهِۦ فَیَقُولُ یَـٰلَیۡتَنِی لَمۡ أُوتَ كِتَـٰبِیَهۡ

    وا امّا اُتیہ کِتابَہُ بشمالہی فیاقُولو یلیتنی لم اوتا کِتَابِیَہ

    اور جس کا نامہ اعمال اُس کے بائیں ہاتھ میں دیا جائے گا وہ کہے گا "کاش میرا اعمال نامہ مجھے نہ دیا گیا ہوتا

  26. 26 وَلَمۡ أَدۡرِ مَا حِسَابِیَهۡ

    ولم ادری حسابیا

    اور میں نہ جانتا کہ میرا حساب کیا ہے

  27. 27 یَـٰلَیۡتَهَا كَانَتِ ٱلۡقَاضِیَةَ

    یالیتھا کانت القاضیہ

    کاش میری وہی موت (جو دنیا میں آئی تھی) فیصلہ کن ہوتی

  28. 28 مَاۤ أَغۡنَىٰ عَنِّی مَالِیَهۡۜ

    ما اغنیٰ عَنّی مالیہ

    آج میرا مال میرے کچھ کام نہ آیا

  29. 29 هَلَكَ عَنِّی سُلۡطَـٰنِیَهۡ

    ہلک عَنّی سلطانیہ

    میرا سارا اقتدار ختم ہو گیا"

  30. 30 خُذُوهُ فَغُلُّوهُ

    خُذُوهُ فَغُلُّوهُ

    (حکم ہو گا) پکڑو اِسے اور اِس کی گردن میں طوق ڈال دو

  31. 31 ثُمَّ ٱلۡجَحِیمَ صَلُّوهُ

    ثُمَّ ال-جحیم صَلُّوهُ

    پھر اِسے جہنم میں جھونک دو

  32. 32 ثُمَّ فِی سِلۡسِلَةࣲ ذَرۡعُهَا سَبۡعُونَ ذِرَاعࣰا فَٱسۡلُكُوهُ

    ثُمَّ فی سلسلہ ذارِعُها سبعون ذراعاً فاسلُکُہ

    پھر اِس کو ستر ہاتھ لمبی زنجیر میں جکڑ دو

  33. 33 إِنَّهُۥ كَانَ لَا یُؤۡمِنُ بِٱللَّهِ ٱلۡعَظِیمِ

    اِنَّہُ کانا یومینو باللہ العظیم

    یہ نہ اللہ بزرگ و برتر پر ایمان لاتا تھا

  34. 34 وَلَا یَحُضُّ عَلَىٰ طَعَامِ ٱلۡمِسۡكِینِ

    یَحُضُّ علی طاعام المسکین

    اور نہ مسکین کو کھانا کھلانے کی ترغیب دیتا تھا

  35. 35 فَلَیۡسَ لَهُ ٱلۡیَوۡمَ هَـٰهُنَا حَمِیمࣱ

    فَلَیس لَہُ الْیَوْمَ ہاہُنا حمیم

    لہٰذا آج نہ یہاں اِس کا کوئی یار غم خوار ہے

  36. 36 وَلَا طَعَامٌ إِلَّا مِنۡ غِسۡلِینࣲ

    طَعام اِلا غِسْلِین

    اور نہ زخموں کے دھوون کے سوا اِس کے لیے کوئی کھانا

  37. 37 لَّا یَأۡكُلُهُۥۤ إِلَّا ٱلۡخَـٰطِـُٔونَ

    لا یا کُلُہُ اِلا الخاطئون

    جسے خطا کاروں کے سوا کوئی نہیں کھاتا

  38. 38 فَلَاۤ أُقۡسِمُ بِمَا تُبۡصِرُونَ

    اُقسِمُ بِمَا تُبصِرُون

    پس نہیں، میں قسم کھاتا ہوں اُن چیزوں کی بھی جو تم دیکھتے ہو

  39. 39 وَمَا لَا تُبۡصِرُونَ

    واما تُبصِرُون

    اور اُن کی بھی جنہیں تم نہیں دیکھتے

  40. 40 إِنَّهُۥ لَقَوۡلُ رَسُولࣲ كَرِیمࣲ

    اِنَّہُ لقول کریم

    یہ ایک رسول کریم کا قول ہے

  41. 41 وَمَا هُوَ بِقَوۡلِ شَاعِرࣲۚ قَلِیلࣰا مَّا تُؤۡمِنُونَ

    واما ہو بِقَولی شاعر قلیلاً ما تمینون

    کسی شاعر کا قول نہیں ہے، تم لوگ کم ہی ایمان لاتے ہو

  42. 42 وَلَا بِقَوۡلِ كَاهِنࣲۚ قَلِیلࣰا مَّا تَذَكَّرُونَ

    بِقَولی کاہن قلیلاً ما تَذَکَّرُونَ

    اور نہ یہ کسی کاہن کا قول ہے، تم لوگ کم ہی غور کرتے ہو

  43. 43 تَنزِیلࣱ مِّن رَّبِّ ٱلۡعَـٰلَمِینَ

    تنزیل مِن رَّبِّ العالمین

    یہ رب العالمین کی طرف سے نازل ہوا ہے

  44. 44 وَلَوۡ تَقَوَّلَ عَلَیۡنَا بَعۡضَ ٱلۡأَقَاوِیلِ

    ولاو تقوّله علینا بس الاقاویل

    اور اگر اس (نبی) نے خود گھڑ کر کوئی بات ہماری طرف منسوب کی ہوتی

  45. 45 لَأَخَذۡنَا مِنۡهُ بِٱلۡیَمِینِ

    لااخذنا مِنہُ بیلیامین

    تو ہم اِس کا دایاں ہاتھ پکڑ لیتے

  46. 46 ثُمَّ لَقَطَعۡنَا مِنۡهُ ٱلۡوَتِینَ

    ثُمَّ لقطعنا مِنہُ الوتین

    اور اِس کی رگ گردن کاٹ ڈالتے

  47. 47 فَمَا مِنكُم مِّنۡ أَحَدٍ عَنۡهُ حَـٰجِزِینَ

    فما احدین انہو حاجیزینا

    پھر تم میں سے کوئی (ہمیں) اس کام سے روکنے والا نہ ہوتا

  48. 48 وَإِنَّهُۥ لَتَذۡكِرَةࣱ لِّلۡمُتَّقِینَ

    وا إنَّه لتَذکِرَہ للمتقین

    درحقیقت یہ پرہیزگار لوگوں کے لیے ایک نصیحت ہے

  49. 49 وَإِنَّا لَنَعۡلَمُ أَنَّ مِنكُم مُّكَذِّبِینَ

    وا انّا لنعلم انّ مکذبین

    اور ہم جانتے ہیں کہ تم میں سے کچھ لوگ جھٹلانے والے ہیں

  50. 50 وَإِنَّهُۥ لَحَسۡرَةٌ عَلَى ٱلۡكَـٰفِرِینَ

    وا إنَّه لاحسرة علی الکافرین

    ایسے کافروں کے لیے یقیناً یہ موجب حسرت ہے

  51. 51 وَإِنَّهُۥ لَحَقُّ ٱلۡیَقِینِ

    وا إنَّه لحق الیقین

    اور یہ بالکل یقینی حق ہے

  52. 52 فَسَبِّحۡ بِٱسۡمِ رَبِّكَ ٱلۡعَظِیمِ

    فَسَبِّح بسم رَبِّک العظیم

    پس اے نبیؐ، اپنے رب عظیم کے نام کی تسبیح کرو

This surah in other languages