Goddestination

Al-Fajr

الفجر

صبح

30 ayahsMeccanاردو

Now playing Watch on YouTube

بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَـٰنِ ٱلرَّحِیمِ

بِسمِ اللہ الرحمٰن الرحیم

  1. 1 وَٱلۡفَجۡرِ

    والفجرے

    قسم ہے فجر کی

  2. 2 وَلَیَالٍ عَشۡرࣲ

    ولَیالین عشر

    اور دس راتوں کی

  3. 3 وَٱلشَّفۡعِ وَٱلۡوَتۡرِ

    وش شفی والوتری

    اور جفت اور طاق کی

  4. 4 وَٱلَّیۡلِ إِذَا یَسۡرِ

    وللیل اِزا یسر

    اور رات کی جبکہ وہ رخصت ہو رہی ہو

  5. 5 هَلۡ فِی ذَ ٰ⁠لِكَ قَسَمࣱ لِّذِی حِجۡرٍ

    ہل فی ذَ ایمان لیکا قسم لِذی حِجر

    کیا اِس میں کسی صاحب عقل کے لیے کوئی قسم ہے؟

  6. 6 أَلَمۡ تَرَ كَیۡفَ فَعَلَ رَبُّكَ بِعَادٍ

    الم تارا کیف فالا رَبُّکَ بعاد

    تم نے دیکھا نہیں کہ تمہارے رب نے کیا برتاؤ کیا

  7. 7 إِرَمَ ذَاتِ ٱلۡعِمَادِ

    ارم ذات العِماد

    اونچے ستونوں والے عاد ارم کے ساتھ

  8. 8 ٱلَّتِی لَمۡ یُخۡلَقۡ مِثۡلُهَا فِی ٱلۡبِلَـٰدِ

    اللتی لم یُخْلَق مِثْلُهَا فی البلاد

    جن کے مانند کوئی قوم دنیا کے ملکوں میں پیدا نہیں کی گئی تھی؟

  9. 9 وَثَمُودَ ٱلَّذِینَ جَابُوا۟ ٱلصَّخۡرَ بِٱلۡوَادِ

    ثَمود الذین جابو الصخره بلوادی

    اور ثمود کے ساتھ جنہوں نے وادی میں چٹانیں تراشی تھیں؟

  10. 10 وَفِرۡعَوۡنَ ذِی ٱلۡأَوۡتَادِ

    فرعون ذی الاوتاد

    اور میخوں والے فرعون کے ساتھ؟

  11. 11 ٱلَّذِینَ طَغَوۡا۟ فِی ٱلۡبِلَـٰدِ

    الذین طغو فی البلاد

    یہ وہ لوگ تھے جنہوں نے دنیا کے ملکوں میں بڑی سرکشی کی تھی

  12. 12 فَأَكۡثَرُوا۟ فِیهَا ٱلۡفَسَادَ

    فااثرو فِہا الفساد

    اور ان میں بہت فساد پھیلایا تھا

  13. 13 فَصَبَّ عَلَیۡهِمۡ رَبُّكَ سَوۡطَ عَذَابٍ

    فصب عَلَیهِم رَبُّکَ سَوْطَ عذابین

    آخرکار تمہارے رب نے ان پر عذاب کا کوڑا برسا دیا

  14. 14 إِنَّ رَبَّكَ لَبِٱلۡمِرۡصَادِ

    اِنَّ رَبَّک لَبِلِ الْمِرْصَادِ

    حقیقت یہ ہے کہ تمہارا رب گھات لگائے ہوئے ہے

  15. 15 فَأَمَّا ٱلۡإِنسَـٰنُ إِذَا مَا ٱبۡتَلَىٰهُ رَبُّهُۥ فَأَكۡرَمَهُۥ وَنَعَّمَهُۥ فَیَقُولُ رَبِّیۤ أَكۡرَمَنِ

    فأمّا الانسان اِزا ابْتَلیَہُ رَبُّهُ فَاَعکْرَمَاہُ وا نعامہو فیاقُولو رَبِّی اکرامنی

    مگر انسان کا حال یہ ہے کہ اس کا رب جب اُس کو آزمائش میں ڈالتا ہے اور اُسے عزت اور نعمت دیتا ہے تو وہ کہتا ہے کہ میرے رب نے مجھے عزت دار بنا دیا

  16. 16 وَأَمَّاۤ إِذَا مَا ٱبۡتَلَىٰهُ فَقَدَرَ عَلَیۡهِ رِزۡقَهُۥ فَیَقُولُ رَبِّیۤ أَهَـٰنَنِ

    اِزا ابْتَلیَہُ فقدر علیہ رِزقُہُ فیاقُولو رَبِّی اہاننی

    اور جب وہ اُس کو آزمائش میں ڈالتا ہے اور اُس کا رزق اُس پر تنگ کر دیتا ہے تو وہ کہتا ہے کہ میرے رب نے مجھے ذلیل کر دیا

  17. 17 كَلَّاۖ بَل لَّا تُكۡرِمُونَ ٱلۡیَتِیمَ

    کلا بل لا تکرمون الیتیم

    ہرگز نہیں، بلکہ تم یتیم سے عزت کا سلوک نہیں کرتے

  18. 18 وَلَا تَحَـٰۤضُّونَ عَلَىٰ طَعَامِ ٱلۡمِسۡكِینِ

    تحاضون علی طاعام المسکین

    اور مسکین کو کھانا کھلانے پر ایک دوسرے کو نہیں اکساتے

  19. 19 وَتَأۡكُلُونَ ٱلتُّرَاثَ أَكۡلࣰا لَّمࣰّا

    وتا کولون التُّراثَ اکلان لمّا

    اور میراث کا سارا مال سمیٹ کر کھا جاتے ہو

  20. 20 وَتُحِبُّونَ ٱلۡمَالَ حُبࣰّا جَمࣰّا

    وا تحبونه المال حُبّاً جم

    اور مال کی محبت میں بری طرح گرفتار ہو

  21. 21 كَلَّاۤۖ إِذَا دُكَّتِ ٱلۡأَرۡضُ دَكࣰّا دَكࣰّا

    اِزا ڈوکٹے الارض دکّا دکّا

    ہرگز نہیں، جب زمین پے در پے کوٹ کوٹ کر ریگ زار بنا دی جائے گی

  22. 22 وَجَاۤءَ رَبُّكَ وَٱلۡمَلَكُ صَفࣰّا صَفࣰّا

    وجا رَبُّکَ ول ملک صَفّاً صَفّاً

    اور تمہارا رب جلوہ فرما ہوگا اِس حال میں کہ فرشتے صف در صف کھڑے ہوں گے

  23. 23 وَجِا۟یۤءَ یَوۡمَىِٕذِۭ بِجَهَنَّمَۚ یَوۡمَىِٕذࣲ یَتَذَكَّرُ ٱلۡإِنسَـٰنُ وَأَنَّىٰ لَهُ ٱلذِّكۡرَىٰ

    وےژایا یومذ بجهنم یومئذ یتذکر الانسان وا انّا لَہُ الذکرٰی

    اور جہنم اُس روز سامنے لے آئی جائے گی، اُس دن انسان کو سمجھ آئے گی اور اس وقت اُس کے سمجھنے کا کیا حاصل؟

  24. 24 یَقُولُ یَـٰلَیۡتَنِی قَدَّمۡتُ لِحَیَاتِی

    یقول یلیتنی قَدَّمْتُ لیحیاتی

    وہ کہے گا کہ کاش میں نے اپنی اِس زندگی کے لیے کچھ پیشگی سامان کیا ہوتا!

  25. 25 فَیَوۡمَىِٕذࣲ لَّا یُعَذِّبُ عَذَابَهُۥۤ أَحَدࣱ

    فیومذ لا یُعَذِّبُ عذابہ اَحَد

    پھر اُس دن اللہ جو عذاب دے گا ویسا عذاب دینے والا کوئی نہیں

  26. 26 وَلَا یُوثِقُ وَثَاقَهُۥۤ أَحَدࣱ

    یوثقو وساقہ اَحَد

    اور اللہ جیسا باندھے گا ویسا باندھنے والا کوئی نہیں

  27. 27 یَـٰۤأَیَّتُهَا ٱلنَّفۡسُ ٱلۡمُطۡمَىِٕنَّةُ

    یا أیّتها النفس المطمئنہ

    (دوسری طرف ارشاد ہوگا) اے نفس مطمئن!

  28. 28 ٱرۡجِعِیۤ إِلَىٰ رَبِّكِ رَاضِیَةࣰ مَّرۡضِیَّةࣰ

    ارجیعی الٰی رَبِّكِ راضیہ مَرضِیَّہ

    چل اپنے رب کی طرف، اِس حال میں کہ تو (اپنے انجام نیک سے) خوش (اور اپنے رب کے نزدیک) پسندیدہ ہے

  29. 29 فَٱدۡخُلِی فِی عِبَـٰدِی

    فاذخولی فی عبادی

    شامل ہو جا میرے (نیک) بندوں میں

  30. 30 وَٱدۡخُلِی جَنَّتِی

    وادخلی جنتی

    اور داخل ہو جا میری جنت میں

This surah in other languages