An-Najm
النجم
تارا
بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَـٰنِ ٱلرَّحِیمِ
بِسمِ اللہ الرحمٰن الرحیم
- 1 وَٱلنَّجۡمِ إِذَا هَوَىٰ
والنجم اِزا ہوا
قسم ہے تارے کی جبکہ وہ غروب ہوا
- 2 مَا ضَلَّ صَاحِبُكُمۡ وَمَا غَوَىٰ
ضَلَّ واما غوی
تمہارا رفیق نہ بھٹکا ہے نہ بہکا ہے
- 3 وَمَا یَنطِقُ عَنِ ٱلۡهَوَىٰۤ
واما ینطق عَنے
وہ اپنی خواہش نفس سے نہیں بولتا
- 4 إِنۡ هُوَ إِلَّا وَحۡیࣱ یُوحَىٰ
ہو اِلا وحی یوحیٰ
یہ تو ایک وحی ہے جو اُس پر نازل کی جاتی ہے
- 5 عَلَّمَهُۥ شَدِیدُ ٱلۡقُوَىٰ
شَدِید القوی
اُسے زبردست قوت والے نے تعلیم دی ہے
- 6 ذُو مِرَّةࣲ فَٱسۡتَوَىٰ
ذُو مِرَّہ فستوی
جو بڑا صاحب حکمت ہے
- 7 وَهُوَ بِٱلۡأُفُقِ ٱلۡأَعۡلَىٰ
وَهُوَ بلافق الاعلیٰ
وہ سامنے آ کھڑا ہوا جبکہ وہ بالائی افق پر تھا
- 8 ثُمَّ دَنَا فَتَدَلَّىٰ
ثُمَّ دنا فتدلیٰ
پھر قریب آیا اور اوپر معلق ہو گیا
- 9 فَكَانَ قَابَ قَوۡسَیۡنِ أَوۡ أَدۡنَىٰ
فکانا قابہ قوسَینی او ادنیٰ
یہاں تک کہ دو کمانوں کے برابر یا اس سے کچھ کم فاصلہ رہ گیا
- 10 فَأَوۡحَىٰۤ إِلَىٰ عَبۡدِهِۦ مَاۤ أَوۡحَىٰ
فَوحِیا الٰی ما اوحیٰ
تب اُس نے اللہ کے بندے کو وحی پہنچائی جو وحی بھی اُسے پہنچانی تھی
- 11 مَا كَذَبَ ٱلۡفُؤَادُ مَا رَأَىٰۤ
کذبه الفؤاد رأیٰ
نظر نے جو کچھ دیکھا، دل نے اُس میں جھوٹ نہ ملایا
- 12 أَفَتُمَـٰرُونَهُۥ عَلَىٰ مَا یَرَىٰ
افا توماروناهو علی یارا
اب کیا تم اُس چیز پر اُس سے جھگڑتے ہو جسے وہ آنکھوں سے دیکھتا ہے؟
- 13 وَلَقَدۡ رَءَاهُ نَزۡلَةً أُخۡرَىٰ
ولقد راحُ نزلتن اخریٰ
اور ایک مرتبہ پھر اُس نے
- 14 عِندَ سِدۡرَةِ ٱلۡمُنتَهَىٰ
عِندَ سدرۃ المنتہیٰ
سدرۃالمنتہیٰ کے پاس اُس کو دیکھا
- 15 عِندَهَا جَنَّةُ ٱلۡمَأۡوَىٰۤ
عِندَهَا جنت
جہاں پاس ہی جنت الماویٰ ہے
- 16 إِذۡ یَغۡشَى ٱلسِّدۡرَةَ مَا یَغۡشَىٰ
اِذ یاشِیا سدرۃ یغشیٰ
اُس وقت سدرہ پر چھا رہا تھا جو کچھ کہ چھا رہا تھا
- 17 مَا زَاغَ ٱلۡبَصَرُ وَمَا طَغَىٰ
زاغ البصر واما طغیٰ
نگاہ نہ چوندھیائی نہ حد سے متجاوز ہوئی
- 18 لَقَدۡ رَأَىٰ مِنۡ ءَایَـٰتِ رَبِّهِ ٱلۡكُبۡرَىٰۤ
لقد آیات رَبِّهِ
اور اس نے اپنے رب کی بڑی بڑی نشانیاں دیکھیں
- 19 أَفَرَءَیۡتُمُ ٱللَّـٰتَ وَٱلۡعُزَّىٰ
افراایتُم اللہ والعزیٰ
اب ذرا بتاؤ، تم نے کبھی اِس لات، اور اِس عزیٰ
- 20 وَمَنَوٰةَ ٱلثَّالِثَةَ ٱلۡأُخۡرَىٰۤ
وامانوات الثالثه الاخری
اور تیسری ایک اور دیوی منات کی حقیقت پر کچھ غور بھی کیا؟
- 21 أَلَكُمُ ٱلذَّكَرُ وَلَهُ ٱلۡأُنثَىٰ
الکم الذکر وَلَہُ الانثیٰ
کیا بیٹے تمہارے لیے ہیں اور بیٹیاں خدا کے لیے؟
- 22 تِلۡكَ إِذࣰا قِسۡمَةࣱ ضِیزَىٰۤ
تلکہ اِذا قسمت ضِیزِیا
یہ تو بڑی دھاندلی کی تقسیم ہوئی!
- 23 إِنۡ هِیَ إِلَّاۤ أَسۡمَاۤءࣱ سَمَّیۡتُمُوهَاۤ أَنتُمۡ وَءَابَاۤؤُكُم مَّاۤ أَنزَلَ ٱللَّهُ بِهَا مِن سُلۡطَـٰنٍۚ إِن یَتَّبِعُونَ إِلَّا ٱلظَّنَّ وَمَا تَهۡوَى ٱلۡأَنفُسُۖ وَلَقَدۡ جَاۤءَهُم مِّن رَّبِّهِمُ ٱلۡهُدَىٰۤ
ہییا اسماء سممیتموها اَنْتُم وااباوکم انزل اللہ بیہا مِن سلطان اِن یتّبعون اِلا الظنّا واما تَہوا النفس ولقد جاآہم مِن رَبِّہِمُ الهدیٰ
دراصل یہ کچھ نہیں ہیں مگر بس چند نام جو تم نے اور تمہارے باپ دادا نے رکھ لیے ہیں اللہ نے اِن کے لیے کوئی سند نازل نہیں کی حقیقت یہ ہے کہ لوگ محض وہم و گمان کی پیروی کر رہے ہیں اور خواہشات نفس کے مرید بنے ہوئے ہیں حالانکہ اُن کے رب کی طرف سے اُن کے پاس ہدایت آ چکی ہے
- 24 أَمۡ لِلۡإِنسَـٰنِ مَا تَمَنَّىٰ
اَم لِل انسان تَمَنَّی
کیا انسان جو کچھ چاہے اس کے لیے وحی حق ہے
- 25 فَلِلَّهِ ٱلۡـَٔاخِرَةُ وَٱلۡأُولَىٰ
فا للهی الآخرۃ وال-علیا
دنیا اور آخرت کا مالک تو اللہ ہی ہے
- 26 ۞ وَكَم مِّن مَّلَكࣲ فِی ٱلسَّمَـٰوَ ٰتِ لَا تُغۡنِی شَفَـٰعَتُهُمۡ شَیۡـًٔا إِلَّا مِنۢ بَعۡدِ أَن یَأۡذَنَ ٱللَّهُ لِمَن یَشَاۤءُ وَیَرۡضَىٰۤ
وکم مِن ملک فی السماء ایمان تے تُغنی شفاعتہم شَیئًا اِلا بعد ان یذنہ اللہ یشا وَیَرضا
آسمانوں میں کتنے ہی فرشتے موجود ہیں، اُن کی شفاعت کچھ بھی کام نہیں آ سکتی جب تک کہ اللہ کسی ایسے شخص کے حق میں اُس کی اجازت نہ دے جس کے لیے وہ کوئی عرضداشت سننا چاہے اور اس کو پسند کرے
- 27 إِنَّ ٱلَّذِینَ لَا یُؤۡمِنُونَ بِٱلۡـَٔاخِرَةِ لَیُسَمُّونَ ٱلۡمَلَـٰۤىِٕكَةَ تَسۡمِیَةَ ٱلۡأُنثَىٰ
اِنَّ الذین یومینون بالآخرۃ لیسمّمون المَلائِکَة تسمیہ الانثیٰ
مگر جو لوگ آخرت کو نہیں مانتے وہ فرشتوں کو دیویوں کے ناموں سے موسوم کرتے ہیں
- 28 وَمَا لَهُم بِهِۦ مِنۡ عِلۡمٍۖ إِن یَتَّبِعُونَ إِلَّا ٱلظَّنَّۖ وَإِنَّ ٱلظَّنَّ لَا یُغۡنِی مِنَ ٱلۡحَقِّ شَیۡـࣰٔا
واما بہی عِلْمِن اِن یتّبعون اِلا وا انّہ الظنّا یُغنی مِنَ الحق
حالانکہ اس معاملہ کا کوئی علم انہیں حاصل نہیں ہے، وہ محض گمان کی پیروی کر رہے ہیں، اور گمان حق کی جگہ کچھ بھی کام نہیں دے سکتا
- 29 فَأَعۡرِضۡ عَن مَّن تَوَلَّىٰ عَن ذِكۡرِنَا وَلَمۡ یُرِدۡ إِلَّا ٱلۡحَیَوٰةَ ٱلدُّنۡیَا
فاعر عن مین تولّیٰ عن ذکرینا ولم یُریْد اِلا الحیات دنیا
پس اے نبیؐ، جو شخص ہمارے ذکر سے منہ پھیرتا ہے، اور دنیا کی زندگی کے سوا جسے کچھ مطلوب نہیں ہے، اُسے اس کے حال پر چھوڑ دو
- 30 ذَ ٰلِكَ مَبۡلَغُهُم مِّنَ ٱلۡعِلۡمِۚ إِنَّ رَبَّكَ هُوَ أَعۡلَمُ بِمَن ضَلَّ عَن سَبِیلِهِۦ وَهُوَ أَعۡلَمُ بِمَنِ ٱهۡتَدَىٰ
ذَ ایمان لیکا مبلغہم مِن العلم اِنَّ رَبَّک ہو اعلم بمن ضَلَّ عن سبیلہہ وَهُوَ اعلم بِمَنِ اہتدی
اِن لوگوں کا مبلغ علم بس یہی کچھ ہے، یہ بات تیرا رب ہی زیادہ جانتا ہے کہ اُس کے راستے سے کون بھٹک گیا ہے اور کون سیدھے راستے پر ہے
- 31 وَلِلَّهِ مَا فِی ٱلسَّمَـٰوَ ٰتِ وَمَا فِی ٱلۡأَرۡضِ لِیَجۡزِیَ ٱلَّذِینَ أَسَـٰۤـُٔوا۟ بِمَا عَمِلُوا۟ وَیَجۡزِیَ ٱلَّذِینَ أَحۡسَنُوا۟ بِٱلۡحُسۡنَى
ولِلَّهِ فی السماء ایمان تے واما فی الارض لیجیہ الذین اساو بِمَا وَیغزیہ الذین احسنو بِالحُسنیٰ
اور زمین اور آسمانوں کی ہر چیز کا مالک اللہ ہی ہے تاکہ اللہ برائی کرنے والوں کو ان کے عمل کا بدلہ دے اور اُن لوگوں کو اچھی جزا سے نوازے جنہوں نے نیک رویہ اختیار کیا ہے
- 32 ٱلَّذِینَ یَجۡتَنِبُونَ كَبَـٰۤىِٕرَ ٱلۡإِثۡمِ وَٱلۡفَوَ ٰحِشَ إِلَّا ٱللَّمَمَۚ إِنَّ رَبَّكَ وَ ٰسِعُ ٱلۡمَغۡفِرَةِۚ هُوَ أَعۡلَمُ بِكُمۡ إِذۡ أَنشَأَكُم مِّنَ ٱلۡأَرۡضِ وَإِذۡ أَنتُمۡ أَجِنَّةࣱ فِی بُطُونِ أُمَّهَـٰتِكُمۡۖ فَلَا تُزَكُّوۤا۟ أَنفُسَكُمۡۖ هُوَ أَعۡلَمُ بِمَنِ ٱتَّقَىٰۤ
الذین یَجتَنِبون کبایر ال-ایتھمی وال فوا ایمان حیشہ اِلا اللمم اِنَّ رَبَّک اور ایمان سِعُ ہو اعلم بیکم اِذ مِن الارض وا إز اَنْتُم اجنّہ فی بُطُونِ امّاهاتیکم فلا تزکوا ہو اعلم بِمَنِ اتقیٰ
جو بڑے بڑے گناہوں اور کھلے کھلے قبیح افعال سے پرہیز کرتے ہیں، الا یہ کہ کچھ قصور اُن سے سرزد ہو جائے بلاشبہ تیرے رب کا دامن مغفرت بہت وسیع ہے وہ تمھیں اُس وقت سے خوب جانتا ہے جب اُس نے زمین سے تمہیں پیدا کیا اور جب تم اپنی ماؤں کے پیٹوں میں ابھی جنین ہی تھے پس اپنے نفس کی پاکی کے دعوے نہ کرو، وہی بہتر جانتا ہے کہ واقعی متقی کون ہے
- 33 أَفَرَءَیۡتَ ٱلَّذِی تَوَلَّىٰ
افرايتا الذی تولّیٰ
پھر اے نبیؐ، تم نے اُس شخص کو بھی دیکھا جو راہ خدا سے پھر گیا
- 34 وَأَعۡطَىٰ قَلِیلࣰا وَأَكۡدَىٰۤ
وا اطىٰ قلیلاً وا اَکدا
اور تھوڑا سا دے کر رک گیا
- 35 أَعِندَهُۥ عِلۡمُ ٱلۡغَیۡبِ فَهُوَ یَرَىٰۤ
ا ایندہو عِلْمُ الغیب فہوا
کیا اس کے پاس غیب کا علم ہے کہ وہ حقیقت کو دیکھ رہا ہے؟
- 36 أَمۡ لَمۡ یُنَبَّأۡ بِمَا فِی صُحُفِ مُوسَىٰ
اَم لم یُنَبّا بِمَا فی صُحُفِ
کیا اُسے اُن باتوں کی کوئی خبر نہیں پہنچی جو موسیٰؑ کے صحیفوں
- 37 وَإِبۡرَ ٰهِیمَ ٱلَّذِی وَفَّىٰۤ
ابراہیم ایمان ہیما الذی وَفّا
اور اُس ابراہیمؑ کے صحیفوں میں بیان ہوئی ہیں جس نے وفا کا حق ادا کر دیا؟
- 38 أَلَّا تَزِرُ وَازِرَةࣱ وِزۡرَ أُخۡرَىٰ
الا تَزِرُ وزیرہ ویزرا اخریٰ
"یہ کہ کوئی بوجھ اٹھانے والا دوسرے کا بوجھ نہیں اٹھائے گا
- 39 وَأَن لَّیۡسَ لِلۡإِنسَـٰنِ إِلَّا مَا سَعَىٰ
وا ان لیس لِل انسان اِلا سعیٰ
اور یہ کہ انسان کے لیے کچھ نہیں ہے مگر وہ جس کی اُس نے سعی کی ہے
- 40 وَأَنَّ سَعۡیَهُۥ سَوۡفَ یُرَىٰ
وا انّ سعیہُ سَوۡفَ یورا
اور یہ کہ اس کی سعی عنقریب دیکھی جائے گی
- 41 ثُمَّ یُجۡزَىٰهُ ٱلۡجَزَاۤءَ ٱلۡأَوۡفَىٰ
ثُمَّ یُجَّاہُ الجزاء الاوقی
اور اس کی پوری جزا اسے دی جائے گی
- 42 وَأَنَّ إِلَىٰ رَبِّكَ ٱلۡمُنتَهَىٰ
وا انّ الٰی رَبِّک المنتہیٰ
اور یہ کہ آخر کار پہنچنا تیرے رب ہی کے پاس ہے
- 43 وَأَنَّهُۥ هُوَ أَضۡحَكَ وَأَبۡكَىٰ
وا انّه ہو اضحک وا ابکِیا
اور یہ کہ اُسی نے ہنسایا اور اُسی نے رلایا
- 44 وَأَنَّهُۥ هُوَ أَمَاتَ وَأَحۡیَا
وا انّه ہو امات واحیاء
اور یہ کہ اُسی نے موت دی اور اُسی نے زندگی بخشی
- 45 وَأَنَّهُۥ خَلَقَ ٱلزَّوۡجَیۡنِ ٱلذَّكَرَ وَٱلۡأُنثَىٰ
وا انّه خَلَقَ الزو جین الذکر
اور یہ کہ اُسی نے نر اور مادہ کا جوڑا پیدا کیا
- 46 مِن نُّطۡفَةٍ إِذَا تُمۡنَىٰ
مِن نطفہ اِزا تُمنیا
ایک بوند سے جب وہ ٹپکائی جاتی ہے
- 47 وَأَنَّ عَلَیۡهِ ٱلنَّشۡأَةَ ٱلۡأُخۡرَىٰ
وا انّ علیہ النشأۃ
اور یہ کہ دوسری زندگی بخشنا بھی اُسی کے ذمہ ہے
- 48 وَأَنَّهُۥ هُوَ أَغۡنَىٰ وَأَقۡنَىٰ
وا انّه ہو اغنیٰ وا اَقنیٰ
اور یہ کہ اُسی نے غنی کیا اور جائداد بخشی
- 49 وَأَنَّهُۥ هُوَ رَبُّ ٱلشِّعۡرَىٰ
وا انّه ہو رَبُّ الشعرٰی
اور یہ کہ وہی شعریٰ کا رب ہے
- 50 وَأَنَّهُۥۤ أَهۡلَكَ عَادًا ٱلۡأُولَىٰ
اہلک عاداً الاولیٰ
اور یہ کہ اُسی نے عاد اولیٰ کو ہلاک کیا
- 51 وَثَمُودَا۟ فَمَاۤ أَبۡقَىٰ
وثمودا ابقی
اور ثمود کو ایسا مٹایا کہ ان میں سے کسی کو باقی نہ چھوڑا
- 52 وَقَوۡمَ نُوحࣲ مِّن قَبۡلُۖ إِنَّهُمۡ كَانُوا۟ هُمۡ أَظۡلَمَ وَأَطۡغَىٰ
وقوم مِن اِنَّہُم کانو ہم اظلم وا اطغی
اور اُن سے پہلے قوم نوحؑ کو تباہ کیا کیونکہ وہ تھے ہی سخت ظالم و سرکش لوگ
- 53 وَٱلۡمُؤۡتَفِكَةَ أَهۡوَىٰ
والموتفکہ اہوی
اور اوندھی گرنے والی بستیوں کو اٹھا پھینکا
- 54 فَغَشَّىٰهَا مَا غَشَّىٰ
فغشّىٰها غشّیٰ
پھر چھا دیا اُن پر وہ کچھ جو (تم جانتے ہی ہو کہ) کیا چھا دیا
- 55 فَبِأَیِّ ءَالَاۤءِ رَبِّكَ تَتَمَارَىٰ
فَبَیِّ الائی رَبِّک تاتماریا
پس اے مخاطب، اپنے رب کی کن کن نعمتوں میں تو شک کرے گا؟"
- 56 هَـٰذَا نَذِیرࣱ مِّنَ ٱلنُّذُرِ ٱلۡأُولَىٰۤ
ہازا نذیر مِن ان نذر
یہ ایک تنبیہ ہے پہلے آئی ہوئی تنبیہات میں سے
- 57 أَزِفَتِ ٱلۡـَٔازِفَةُ
اَزِفَت الازفہ
آنے والی گھڑی قریب آ لگی ہے
- 58 لَیۡسَ لَهَا مِن دُونِ ٱللَّهِ كَاشِفَةٌ
لیس لہا مِن دُونے اللہ کاشفۃٌ
اللہ کے سوا کوئی اُس کو ہٹا نے والا نہیں
- 59 أَفَمِنۡ هَـٰذَا ٱلۡحَدِیثِ تَعۡجَبُونَ
افامین ہازا تعجبون
اب کیا یہی وہ باتیں ہیں جن پر تم اظہار تعجب کرتے ہو؟
- 60 وَتَضۡحَكُونَ وَلَا تَبۡكُونَ
وتضحکون تبکون
ہنستے ہو اور روتے نہیں ہو؟
- 61 وَأَنتُمۡ سَـٰمِدُونَ
اور تم سامیدون
اور گا بجا کر انہیں ٹالتے ہو؟
- 62 فَٱسۡجُدُوا۟ لِلَّهِ وَٱعۡبُدُوا۟ ۩
فاسجودو لِلَّهِ واعبودو
جھک جاؤ اللہ کے آگے اور بندگی بجا لاؤ
This surah in other languages
- বাংলা আন-নাজম
- Bosanski En-Nedžm
- Нохчийн Ан-Нажм
- Deutsch An-Nadschm
- English An-Najm
- Español An-Náym
- فارسی ان-نجم
- Français An-Najm
- Hausa An-Najm
- עברית א-נג'ם
- हिन्दी अन-नज्म
- Bahasa Indonesia An-Najm
- 日本語 アン・ナジュム
- 한국어 안-나즘
- کوردی ئەننەجم
- Bahasa Melayu An-Najm
- Nederlands An-Nadjm
- پنجابی النَّجْم
- ਪੰਜਾਬੀ ਅਨ-ਨਜਮ
- پښتو النَّجم
- Português An-Najm
- Русский Ан-Наджм
- Soomaaliga An-Najm
- Shqip En-Nexhm
- Kiswahili An-Najmi
- தமிழ் அந்-நஜ்ம்
- ไทย อัน-นัจม์
- Türkçe Necm
- اردو النجم
- Oʻzbek An-Najm
- 中文 奈智姆